Breaking News

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی آڈیو کال لیک۔۔!! وزیراعظم عمران خان کے متعلق ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھک گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف میں ایک بار پھر اختلافات منظر عام پر آگئے، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں وہ اپنی ہی پارٹی پر تنقید کررہے ہیں۔ جس میں وہ اپنی پارٹی سے سخت نالاں نظر آئے انہوں نے پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں ہوتا۔

فائلوں کو آگے پہنچانے کیلئے ہمیں بھی پیسے دینے پڑتے ہیں، صوبائی حکومت کسی کی بات نہیں سنتی، انہوں نے اعلی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کرپٹ اور نااہل لوگوں نے گھیر رکھا ہے، وزراء صرف پیسے بنانے میں لگے ہوئے ہیں، اپنے کاموں کیلئےمجھے خود بھی یا پیسے دینے پڑتے ہیں یا سفارش کروانی پڑتی ہے۔خیبر پختونخوا کے حلقے این اے28 سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما ارباب عامرکی ایک آڈیو کال منظر عام پر آئی ہےان سے آڈیو کال سے متعلق سوال پران کا کہنا تھا کہ یہ میری ہی کال کی ٹیپ ہے میں اپنی پارٹی پر تنقید کرتا ہوں جو سچ ہے، تحریک انصاف نے جس وژن پر الیکشن لڑا وہ کچھ اور تھا اور اب پارٹی کسی اور ہی راستے پر چل پڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ارباب عامر کا کہنا تھا کہ یہ میری ہی کال ہے، اور میں عوامی نمائندہ ہوں خیبر پختونخوا سے لوگوں نے مجھے منتخب کیا ہے میرے حلقے کے لوگوں کے کام صوبائی حکومت سے متعلق ہوتے ہیں مجھے ان کاموں کیلئے بھی پیسے کھلانے پڑتے ہیں، عوام کے کام نا ہونے پر دباؤ ہم پر آتا ہے ہم رکن اسمبلی ہوکر کام نہیں کروا پاتے تو ہمارا بولنا جائز ہے۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *