مشیروں کے مشورے نظر انداز: آج عوام سے بات چیت میں عمران خان نے کیا طریقہ کار اختیار کر لیا ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی براہ راست کال موصول کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر براہِ راست بات چیت کر رہے ہیں، رابطے کیلئے نمبر 0519224900 دیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کا یہ سلسلہ دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔

گیارہ بج کر 58 منٹ پر کالز کے دوران وقفہ دیا جائے گا، 5 منٹ بعد یعنی 12 بج کر 3 منٹ پر عوام دوبارہ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔اس کے بعد 12بجکر 29 منٹ پر پھر 3 منٹ کا وقفہ ہوگا اور پھر وقفے کے بعد دوپہر 1 بجے تک عوام وزیرِ اعظم عمران خان سے براہِ راست کال پر بات کر سکیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں کے مشورے کے برعکس اس بار ریکارڈنگ کے بجائے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ڈی ایم کی قیادت کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم کو بچانے کے لئے متنازعہ معاملات سربراہی اجلاس میں زیر بحث نہ لائے جائیں تو حکومت کے خاتمے کے لئے آئینی طریق کار کے تحت آج بھی فائنل راؤنڈ کھیلا جا سکتا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مختلف جماعتوں میں پایا جانے والا تناؤکم کرنے کیلئے متنازعہ امور پر بحث کرنے سے گریزاں ہے۔پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اگر پی ڈی ایم کے مجوزہ اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کو زیر بحث لایا گیا تو اس سے معاملات مذید بگڑنے کا اندیشہ ہے کیو نکہ ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی پنجاب کے سینٹ الیکشن میں حکمران جماعت کے ساتھ مبینہ ایڈجسٹمنٹ کا سوال اٹھا سکتی ہے۔

Leave a Comment