اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ سے مہنگائی میں روز بروز اضافے کی وجہ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔ انہوں نے حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمندان سونپا تھا۔ حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنائے جانے کے بعد حمادا ظہر نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے بھارت سے کپاس اور چینی برآمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
لیکن کابینہ نے یہ فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ قائداعظم کی طرح 10مرتبہ سرچیں پھر فیصلہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعظم عمران خان کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کو رخصت کیا جاتا ہے تو اس کی عزت نفس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو اس طرح رخصت نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہو ںنے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وزارت سے اس طرح ہٹانا اچھا اقدام نہیں تھا۔ انہوں نے کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ کابینہ میں جو فیصلے ہوتے ہیں ان پر قائم رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آج آپ کچھ فیصلہ کریں اور اگلے ہی دن سے یوٹرن لے لیں، آپ اپنے فیصلے پر قائم رہیں، آپ کے پاس ایک اہم عہدہ ہے، جس کا آپ کو پاس رکھنا ہو گا۔گورنر پنجاب نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خوب سوچ بچار کے بعد فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔چوہدری محمد سرور نے کہا آپ قائد اعظم کی طرح 10 بار سوچیں پھر فیصلہ کریں، اور جب فیصلہ کر لیں تو پھر اس پر ڈٹ جائیں۔