اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف جو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے قبل ازیں وہ دوسری سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گراتی رہی ہے مگر اب کایا پلٹ گئی ہے کیوں کہ دوسروں کی وکٹیں گرانے والوں کی اپنی ہی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا۔
پی ٹی آئی اے کے سندھ اسمبلی کے رکن نے استعفیٰ دے دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے کریم بخش گبول نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کریم بخش گبول نے کہا کہ حلقے کا ایم این اے مجھے اور میرے حلقے کے عوام کو نظرانداز کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت سب کو شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی، کریم بخش گبول نے حلقہ پی ایس 100 سے انتخ لڑ کر کامیابی حاصل کی اور رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ استعفیٰ دینے کے بعد کریم بخش گبول نے اپنا موبائل فون بھی بند کر دیا ہے۔انہیں اور ان کے حلقے کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی عوامی عہدہ کیلئے نااہلیت کے حوالے سے دائر کی گئی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ سوموار 5اپریل کو اپیل کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ سوموار 5اپریل کو اپیل کی سماعت کرے گا۔