Breaking News

میرا آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے کبھی نہ ختم ہونے والا تعلق ہے ۔۔۔۔ کیپٹن (ر) صفدر کا دلچسپ بیان

پشاور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ دامادوں کی ایسوسی ایشن میں کورونا وائرس آڑے آ ہے۔پشار میں میڈیا نمائندوں سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ ہوگی اور رشتہ داری اپنی جگہ ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم متحد ہے۔ حکومت کیخلاف تحریک چلتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا مجھ سے جان بوجھ کر ایسے سوالات کیوں پوچھتا ہے جس سے میرے خلاف ایک مقدمہ اور بنے، آپ لوگ تو گھر چلے جاتے ہیں، ہم پیچھے مقدمات بھگتتے رہتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سوال پوچھنے والے صحافی کو دامادوں کی ایسوسی ایشن کا رکن بننے کی بھی پیشکش کی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا تھا کہ آپ جتنی مرضی کوشش کر لیں میں پی ڈی ایم یا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف کوئی بات نہیں کروں گا، میرا بلاول بھٹو سے تعلق ہے، وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے، گڑھی خدا بخش میں زرداری خاندان نے انھیں بہت عزت دی تھی۔اس موقع پر انہوں نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی بہت دیرینہ اور نہ ختم ہونے والا تعلق ہے

 کیونکہ وہ دامادوں کی ایسوسی ایشن کے تاحیات صدر اور میں جنرل سیکرٹری ہوں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اس بات پر میاں نواز شریف کے چھوٹے داماد علی ڈار بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے دل کی بھڑاس نکالی اور کیا کہ صفدر صاحب کی اس غیر جمہوری حرکت کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں۔علی ڈار نے اپنی دلچسپ ٹویٹ میں لکھا کہ دامادوں کی یونین کا قیام 2004ء میں ہوا تو کیپٹن صاحب کو اس کا تاحیات چیئرمین اور مجھے تاحیات جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا تھا۔ آج بغیر کسی نوٹس یا الیکشن کیپٹن صاحب نے زرداری صاحب کو چیئرمین اور خود کو جنرل سیکرٹری بنا ڈالا۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *