Breaking News

مریم نواز پنڈی میں “خاص” جگہ سے چائے پی کر آئی ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مریم نواز پنڈی میں ’خاص‘ جگہ سے چائے پی کر آئی ہیں۔ ن لیگ کے اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف کی بھی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔ مریم نواز کے پنڈی میں ’خاص‘ جگہ سے چائے پینے کے بعد ن لیگ سے گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کے پنڈی میں ’خاص‘ جگہ سے چائے پینے کے بعد چند لوگ ’اُن‘ سے کافی نالاں ہیں۔ وہ چند لوگ غصے میں ہیں کہ مریم نواز سے گفتگو کا سلسلہ کیوں شروع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک طرف پیپلز پارٹی کے لیے سافٹ کارنر رکھتی ہے تو دوسری جانب ن لیگ سے بھی بیک ڈور رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتی آئی ہیں۔ اُن کا یہ موقف رہا کہ عمران خان کو انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جتوایا گیا اور اُن کی حکومت بنوائی گئی۔ مریم نواز متعدد موقع پر اسٹیبلشمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتی رہی ہیں کہ ہماری جنگ عمران خان سے نہیں بلکہ اُن کے ’ابا‘ سے ہے۔اسٹیبلشمنٹ کا مریم نواز کی تنقید کے باوجود اُن سے بیک ڈور رابطے کرنا حیران کن امر ہے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز جو کہ ن لیگ کی نائب صدر ہیں ’پنڈی‘ میں خاص جگہ سے چائے پی کر آئیں ہیں، گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ اس ملاقات کے بعد بعض لوگ ’اُن‘ سے سخت نالاں ہیں۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *