بارات لے کر جانے والا دولہا موٹروے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں دولہا جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نیچے میں دولہا ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے کراچی جاتے ہوئے دولہے کی کار ٹرک سے جا ٹکرائی۔

جس کے نتیجے میں کار میں سوار دولہا محمد جنید قاضی جاں بحق ہو گیا یا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں تین باراتی زخمی بھی ہوئے جنہیں لیاقت یونیورسٹی جامشورو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گٹی کا رہائشی ہے جو بارات کے ہمراہ کراچی جا رہا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ہے۔ شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ایسا ہی افسوسنا ک واقعہ نارنگ منڈی میں بھی پیش آیا تھا۔جہاں نوبیاہتا دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا،نئی نویلی دلہن اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ۔بتایا گیا کہ بی آر بی نہر چھانگی سیفن کے قریب محمد سفیان کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ محمد سفیان موٹر سائیکل پر شاپنگ کرنے کے بعد اپنے گھر لوہارنوالی جارہاتھا کہ اچانک تیز رفتار ٹریکر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ متوفی کی موت کی خبر اہل خانہ پر بجلی بن کر گری اور نئی نویلی دلہن اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ۔علاوہ ازیں 9 اگست 2018ء کو شارجہ میں نئی نویلی دُلہن شادی کے دو دِن بعد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھی۔

About admin

Check Also

مون سون کا دوسرا اسپیل کب سے شروع ہو گا؟ عوام کے کام کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مون سون کے پہلے اسپیل کی وجہ سے ملک بھر میں موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *