اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انا للہ وانا الیہ راجعون! بے شک ہم اللہ ہی کی ملکیت ہیں اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں پاکستان کی سب سے نامورخاتون نیوز اینکر خالق حقیقی سے جا ملیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ ایک اور عظیم شخصیت اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
سرکاری ادارے پی ٹی وی ہوم کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر محترمہ کنول نصیر انتقال کر گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مرحومہ بوجہ علالت اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، جہاں جمعرات کی شام وہ انتقال کر گئیں۔ محترمہ کنول نصیر کو ان کی خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا، جب کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی ساس بھی تھیں۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹے بازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک عابد، اسد پرویز بٹ، شیخ ساجد محمود، طحہ بٹ، خرم شہزاد بھٹی،خرم شہزاد، محمد ندیم، شیخ محمد طفیل کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ۔شیخ محمد عمران،طفیل، سہیل صفدر بٹ،مجتبی لون،جنید مولوی ظہیر،وقاص اشرف، اویس علی،شیخ قمر سلیم، عامر آصف، راشد، مرزا محمد ندیم اشرف، مستنصر ظہور،مرزا اسلم، مرزا افضل، اسد حسین، عامر وحید، فضل احمد، ماجد ملک، ملک زاہد،سفیان ملک، فرقان بابا،اسلم بجلی،شیخ منظور شہزاد، محمود بھلی، مشتاق پراچہ،آصف پراچہ، عمرصلاح الدین بٹ،فیصل ضیا بٹ کی کارڈ بھی بلاک کیے گئے۔