اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سروے کسی بھی حکومت یا سیاسی جماعت کی عوام میں مقبولیت کا گراف جانچنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے سروے کمپنیاں ملکی سیاسی جماعتوں کا گراف جاننے کے لئے سروے عمل میں لاتی ہیں تاکہ عوام کو سیاسی جماعتوں کی موجودہ پوزیشن سے آگاہ کیا جا سکے۔
ایک خبر کے مطابق نجی سروے کمپنی آر پی پول کے تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت حکمراں جماعت تحریک انصاف سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے ۔پول کے مطابق اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ کو 106، تحریک انصاف کو 72، پیپلزپارٹی کو 53، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو 13 اور ایم کیوایم کو 10 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔لوگوں کے رجحان سے متعلق پول کے نتائج کے مطابق ن لیگ کی مقبولیت کی شرح 30.8 فیصد، تحریک انصاف کی 29 فیصد جبکہ پیپلزپارٹی کی 14.7 فیصد ہے۔سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو 42 فیصد تک رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ آر پی پول نامی کمپنی نے 2018 کے الیکشن سے پہلے بھی سروے کروایا تھا جسکے مطابق تحریک انصاف لیڈ کررہی تھی اور جب الیکشن کے نتائج ہوئے تو الیکشن نتائج اور آر پی پول کے نتائج میں زیادہ فرق نہیں تھا ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں مزید 15 روپے سے زائد کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔