Breaking News

یہ وقت بھی آنا تھا۔۔!! مفتاح اسماعیل نے ٹافیاں بانٹنا شروع کر دیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کراچی کی نشست این اے 249 سے فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی، فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اس نشست سے استعفیٰ دیا تھا، تاہم فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن میں سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں ، اس لیے اب این اے 249 سے ضمنی الیکشن کی تیاری ہو شروع ہو چکی ہے ۔

جہاں پاکستان مسلم لیگ ن نے اس حلقے میں مفتاح اسماعیل کو امیدوار نامزد کررکھا ہے، مفتاح اسماعیل نے گلی محلوں ، دکانوں، مارکیٹوں سمیت کارنر میٹنگ اور انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ، مفتاح اسماعیل ایک نامور سیاسی شخصیت ہے۔کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 مین ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کی جانی والی انتخابی مہم میں پاکستان مسلم لیگ ن ’ٹافیاں‘ بانٹنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے انتخابی مہم کے لیے انوکھا انداز اختیار کرلیا ، مسلم لیگ ن کے امیدوار نے انتخابی مہم کے دوران عوام میں اپنی تصویر والی ٹافیاں تقسیم کیں ، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹافی کے ریپر پر ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے اپنی تصویر بھی چھپوائی ہے ، جہاں ریپر کے ایک طرف ناصرف مفتاح اسماعیل کی اپنی تصویر ہے بلکہ اس کے ساتھ اردو میں ’مفتاح‘ کا لفظ بھی تحریر کیا گیا ہے جب کہ ٹافی کے ریپر کی دوسری طرف انتخابی حلقے این اے 249 کے علاوہ پارٹی کا نام پاکستان مسلم لیگ ن بھی تحریر کیا گیا ہے جب کہ حلقے کے بچوں اور عوام میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے خود یہ ٹافیاں تقسیم کیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *