Breaking News

مودی جی آپ کا بہت شکریہ ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو خط

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے 23 مارچ یوم پاکستان کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط بھجوایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ جس پر اب وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو اپنےخط میں کہا ہے۔

کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ضروری ہے، یوم پاکستان پرمبارکباد دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں، کورونا کیخلاف بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط ارسال کردیا ہے، خط کے متن میں گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پرمبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔حکومت پاکستان اورعوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ضروری ہے۔ تعمیری اور نتیجہ خیزمذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کیخلاف بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔  نجی ٹی وی نے وزیراعظم ہاؤس کے ذریعے کے حوالے سے بتایاکہ یوم پاکستان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات بھجوائیں ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے بھی خصوصی پیغام بھیجا ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.