Breaking News

عبدالحفیظ شیخ کو ہٹانے کی اصل وجہ کیا ہے؟ کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم تحقیقات کی تکمیل کے بعد ندیم بابر کی 90 دن بعد واپسی خارج از امکان نہیں۔ کابینہ کے ایک دو وزیروں میں مزید رد بدل ہوسکتا ہے مگر وزیر اعظم ابھی کسی حتمی نتیجے پر  نہیں پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بہتر مذاکرات نہ کرنے پر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو اپنا استعفیٰ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے کیونکہ وہ معاشی ٹیم کی جانب سے مہنگائی قابو نہ کرپانے پر ناراض تھے، ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا جائے گا۔ کامران خان کے مطابق حکومت عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر طریقے سے مذاکرات نہ کرنے پر ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر کابینہ میں کسی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی توقع نہیں، ڈاکٹر حفیظ شیخ کی رخصتی ہی سب سے بڑی خبر ہے۔ دوسری جانب سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی نواسی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز میوزک ویڈیو ‘‘ پیار دا میٹر ’’ بنا کرکیاہے ، جس میں بطورہدایتکارہ انہوں نے مذکورہ میوزک ویڈیو تیار کی ہے جس کے پروڈیوسر طحہٰ جی ہیں جس کی ہدایات ملک کے مشہور ہدایت کار عاصم رضا کی صاحبزادی مریم رضا نے دی ہیں ۔مریم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پہلی ویڈیو میں سبینہ سید چار مختلف روپ میں دکھائی دیں گے ۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.