Breaking News

طریقہ کار تبدیل ،اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی… قبل ازیں عوام کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے بھاری فیس ادا کرنا پڑتی تھی اور کئی کئی روز تک خوار ہونا پڑتا تھا۔

تاہم اب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادرا کا دورہ کیا ہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہا ہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکےدورےپراہم فیصلے کیےہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50نادراکےنئےسینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی ویکسین امپورٹ کرنےکی تیاری کررہے ہیں جبکہ 16لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیےہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کو نادرا سپروائزکرے گا فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوعمران خان کی جانب سے پیغام دینا چاہتا ہوں، انشااللہ2ماہ دیں خواہش ہےپاسپورٹ،نیشنلٹی سب ایک چھت تلےہو۔فارن آفس سےملکرہرایمبیسی میں 2مشینیں بھیجیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.