Breaking News

بریکنگ نیوز :جہانگیر ترین اور انکے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف قانون حرکت میں آگیا جس کی وجہ سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مبینہ فر اڈ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے 3 ارب 14 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف ایف آئی آر 22 مارچ کو درج کی گئی۔اس سے قبل جہانگیر ترین کے خلاف درج کیئے گئے مقدمے میں ایف آئی اے نے 7 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر کے رقم برطانیہ منتقل کرنے اور وہاں جائیدادیں خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور ان کی کاروباری کمپنیوں کے خلاف مقدمات قائم کیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر وفاق کو 2 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر زور دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، مکمل لاک ڈاؤن اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کر کے کورونا وائرس کی وباء کا زور توڑنا ہوگا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کریں تو ہی کووڈ کا زور ٹوٹے گا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے تجویز پیش کی کہ کم از کم 2 ہفتے کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کریں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *