Breaking News

ملک بھر میں 15 روزہ مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک اہم تریں خبر کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس نے شدت اختیار کرلی اور ملک میں محض ایک دن میں مزید 100 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 4 ہزار84 نئے کیسز بھی سامنے آئے جس کے ساتھ ہی مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ چکی ہے۔جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار566 ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پندرہ روزہ مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔لوگ زندہ رہیں گے تو معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہو جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی کی صدارت میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں دیگر سینئر پروفیسر اور عہدیداران نے شرکت کی۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ پندرہ روزہ مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ لوگ زندہ رہیں گے تو معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہوجائیگی۔کورونا خوفناک حد تک پھیل رہا ہے۔حکومت کو بڑھتے ہوئے مریضوں اور ہلاکتوں کا ادراک نہیں۔حکومتی اعلانات ناکافی اور آنے والے دنوں میں مزید ہلاکتوں کا باعث بنیں گے۔ سرکاری ٹرانسپورٹ کی بندش اور غیر سرکاری ٹرانسپورٹ کو اجازت دینا مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی جہاں اب تک 6 ہزار319 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں 4 ہزار495 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار319، صوبہ بلوچستان میں 207 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 563، جب کہ گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 350 افراد عالمی وباء سے انتقال کرچکے ہیں۔

About admin

Check Also

استقبال کی تیاریاںشروع۔۔ نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *