عمران خان کا وہ فیصلہ جس نے محمد زُبیر کو خوش کر دیا! لیگی رہنماء وزیر اعظم کے فیصلے پر خوشی سے نہال ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو ہٹا کر حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جن کو اب وفاقی وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو پیغام بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے تصدیق کی کہ عبد الحفیظ شیخ وزیر خزانہ نہیں رہے نجی ٹی وی کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ وزیر خزانہ نہیں رہے ۔انہوں نے کہا کہ حماد اظہر فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی نیا بندا آتا ہے،نئی سوچ کیساتھ آتا ہے،ہم نے غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے،حماد اظہرکے آنے کے بعدغریبوں کو ریلیف ملے گا۔ شبلی فراز نے کہاکہ ملکی حقائق کو مدنظر رکھ  کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ  شیخ کے مستقبل کے بارے میں علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، ایک دن تک چیزیں فائنل ہوجائیں گی۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے پر خوشی کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے تھے میری کابینہ 15 افراد پر مشتمل اوربہترین ہوگی ۔وزیراعظم نے اب تک تین وزیر خزانہ تبدیل کیے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات میں بھی کئی لوگوں کو آزمایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بابر کا ایشو جب آپ نے اٹھایا تھا اس وقت اسد عمر نے کہا تھا کہ ہم ہیں نا ،ندیم بابر سے متعلق مفادات کے ٹکراؤ کی بات آپ ہی نے اٹھائی تھی۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ کہ حفیظ شیخ کو ہٹانے سے ذاتی طور پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔

Leave a Comment