Breaking News

صادق سنجرانی کی جیت کے پیچھے پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہونے کا انکشاف! زرداری کی وہ حکمت عملی جس نے (ن) لیگ کو سخت پریشان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکمت عملی کے تحت اپنے سات ووٹوں کو ٹیکنیکلی ریجیکٹ کرا کے چئیرمین سینٹ کی سیٹ صادق سنجرانی کو پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔

کہ سینیٹ کے الیکشن مین پی ڈی ایم کی جماعتوں نے اتفاق رائے سے طے کیا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوگا جب کہ جے یو آئی سے ڈپٹی چیئرمین لیا جائے گا اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس جائے گا ، لیکن پیپلزپارٹی نے خود ہی کسی طے شدہ حکمت عملی کے تحت اپنے سات ووٹ ٹیکنیکلی مسترد کرواکر چیئرمین سینیٹ کی نشست سادق سنجرانی کو پیش کی ، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اب ہمارا اپوزیشن لیڈر بنایا جائے جس پر وہ پہلے ہی اتفاق کرچکے تھے احسن اقبال نے کہا کہ 26مارچ کو ایک سنہری موقع تھا کہ جب پیپلزپارٹی بھی لانگ مارچ اور استعفوں پر اتفاق کرلیتی جس پر پی ڈی ایم کی 9جماعتیں پہلے ہی رضامند تھیں لیکن پیپلزپارٹی نہ مانی جس کی وجہ سے ہمیں لانگ مارچ اور استعفے کا اپشن رد کرنا پڑا حالاں کہ وہ ایک ایسا مرحلہ تھا جس میں ہم حکومت پر ایک فیصلہ کن ضرب لگا سکتے تھے۔ مسلم لیگ نے کے رہنماء نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بہت محنت کے ساتھ حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھایا لیکن جب ہم گول کرنے کے قریب تھے تو بدقسمتی سے ہم نے گیند کو سائیڈ لائن کی طرف پھینک دیا۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *