Breaking News

بڑی خبر!پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس نے شدت اختیار کرلی اور ملک میں محض ایک دن میں مزید 100 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 4 ہزار84 نئے کیسز بھی سامنے آئے جس کے ساتھ ہی مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

جس کے مطابق کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار566 ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی جہاں اب تک 6 ہزار319 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں 4 ہزار495 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار319، صوبہ بلوچستان میں 207 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 563، جب کہ گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 350 افراد عالمی وباء سے انتقال کرچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار204، خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 44 ، صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار158، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار694، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار535، آزاد کشمیر میں 12 ہزار549 اور گلگت بلتستان میں 5ہزار16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی ، ہر طرح کی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حالات کے پیش نظر لاہور شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ، جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔ پابندی کے مطابق شہر میں چلنے والی ہر قسم کی پبلک ٹریفک بند رے گی، رکشہ چنگ چی ویگن اور بس سمیت ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ شامل ہے۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *