Breaking News

اپنے اپنے گھروں میں رہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام اپنے اپنے گھروں میں رہیں، رات 12 بجے کیا ہونے والا ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی۔۔۔۔ کرونا وائرس ہے کہ عوام کی جان چھوڑنے کے لئے تیار نہیں اور اب اطلاعات کے مطابق برطانوی قسم کا کرونا وائرس پنجاب میں پنجے گاڑھ چکا ہے۔

جس کے بعد پنجاب کے صوبے کے تین بڑے شہر کے 40 سے زائد علاقوں میں لاک ڈائون کے خصوصی احکامات جاری کر دیے گئے۔ لاہور کے 16، گجرات کے 17 اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں کل رات 12 بجے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہاَئی ضرورت پر ایک فرد ہی گھر سے نکل سکے گا۔ پنجاب کے تمام کاروباری مراکز پیر سے شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی، نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔ سب سے زیادہ متاثرہ 7 شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہال، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹرز بند رہیں گے۔ دوسری جانب ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے طبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *