Breaking News

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پچھلے دنوں روزنامہ دی نیوز میں شاہد حامد کی کتاب  پر جناب اطہر طاہر صاحب نے طویل تبصرہ لکھا۔ میں چونکہ شاہد حامد سے چند مرتبہ ملا تھا میں نے سوچا کہ شاید یہ خزینۂ سچائی ہو مگر اس میں بھی تاریخ کو مسخ کیا گیا۔ اس میں حوالہ دیا گیا کہ نواز شریف کی تجربے کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کے بارے میں انہوں نے میرے بیان پر سوالیہ نشان لگایا ہے ۔

یعنی میں نے جھوٹ بولا ہے۔ حقیقت یہ ہےکہ وہ صاحب کبھی ان رازوں کے گواہ نہ تھے اور نہ ہی کبھی ان کو اس راز میں حصّہ دار بنایا گیا تھا۔ گوہر ایوب اس وقت وزیر خارجہ تھے، ان کا بیان یوٹیوب پر موجود ہے کہ میاں صاحب صدر کلنٹن کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے تھے کہ بڑا انعام ملے تو تجربہ نہ کریں۔ پھر ایس ایم ظفر صاحب کی کتاب میں تفصیلاً انھوں نے لکھا ہے کہ کس طرح میرے پرزور خط نے میاں صاحب کو راضی کیا تھا۔ اس کے علاوہ جناب مجید نظامی اور دوسرے صحافیوں سے ان کی ملاقات کا ذکر ہر جگہ موجود ہے کہ وہ ان سے اُمید لگا رہے تھے کہ یہ لوگ تجربہ نہ کرنے پر مان جائیں مگر مجید نظامی صاحب نے صاف کہہ دیا تھا کہ اگر یہ کام نہ کیا تو میاں صاحب آپ کا تیا پانچہ عوام کردینگے۔ عوام نے تو نہیں مگر میری پیشگوئی کے مطابق مشرف نے یہ کام کردیا تھا۔ جب شاہد حامد کو علم نہیں تھا تو پھر اس موضوع پر گلفشاری کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ دیکھئے قول و فعل میں فرق کو منافقت کہا جاتا ہے اور جھوٹ بولنے پر اللہ تعالیٰ نے کلام مجید میں لعنت بھیجی ہے جس پر اللہ تعالیٰ لعنت بھیج دے اس کا مقام جہنم ہے اور جہنم کا عذاب بہت سخت اور تکلیف دہ ہے۔ ان لوگوں کے منہ، آنکھیں، ہاتھ، ناک، کان ان کے گناہوں کی گواہی دینگے۔ دراصل اس کلچر (ثقافت) کی لعنت اس ملک میں بعض حکمرانوں نے شروع کی ہے۔ جب یہ سیاسی شعبدہ باز حکمران بنے تو انہوں نے جھوٹے وعدے کر کر کے عوام کو نا صرف دھوکہ دیا بلکہ ان کو بھی جھوٹ بولنے کا عادی بنا دیا۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *