نیا پاکستان بہتر ہے یا پرانا پاکستان؟ منصور علی خان کے کیے گئے سروے میں پاکستانیوں نے رائے دے کر فیصلہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر منصور علی خان کے کرائے گئے پول کے نتائج آگئے۔ اینکر منصورعلی خان نے اپنے پروگرام “ٹودی پوائنٹ” کے لئے سروے کرایا تھا اور سوشل میڈیا صارفین سے ایک سوال کیا تھا کہ آپ کی نطر میں کون سا پاکستان بہتر ہے؟ اس پول کیلئے منصورعلی خان کی ٹیم نے دوآپشن دی تھیں۔

کہ “نیاپاکستان ” یا “پرانا پاکستان” جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر ووٹنگ کی۔ 37700 کے قریب سوشل میڈیا صارفین نے اس پول میں حصہ ڈالاسروے کے نتائج کے مطابق 60.3 فیصد کے مطابق نیا پاکستان بہتر ہے جبکہ 39.7 فیصد کے مطابق پرانا پاکستان بہتر تھا۔دوسری جانب منصور علی خان نے فیس بک پر سروے کروایا جس میں لاکھوں افراد نے حصہ لیا اور سروے کے نتائج بھی “نیا پاکستان”کے حق میں آئے منصور علی خان کے اس سروے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔ ایک صارف نے کہا کہ انصافینز دیکھنا ہارنے کے بعد یہ اپنے پروگرام میں اس ٹوئیٹ کا زکر تک نہیں کرے گا اگر یہ جیت گیا تو اس کی چھلانگیں حنا بٹ امریکہ سے دیکھے گی ایک صارف نےلکھا کہ نیا پاکستان کہیں بہتر ہے اک توپرچی والے باو جی سے جان چھوٹ گیی دوسرا ۔۔پاکستان کا امیج کہیں بہتر ہوا ہے عوام کی جاہلیت کا اندازہ اسی بات سے لگا لیا جاے ۔ان کو صرف روٹی سے غرض ہے ۔چاہے حکومت بھیک مانگ کر دے مانگ کر گزارہ کرنا ہے مگر ملک کی بہتری کے لیے کچھ نہی کرنا ایک اور صارف نے لکھا کہ اب کوئی لفافہ ملنے والا نہیں۔اور ویسے بہی بہونکنے سے کوئی فائدہ نہیں۔کیونکہ پاکستانی غیور اور غیرت مند عوام سب جان چکی ہے۔سب باشعور ہو چکے ہیں۔مزید تم لوگوں کے خرافات سننے کو تیار نہیں۔اپنا وقت ضائع مت کرو۔جہالت کا دور گزر گیا۔

Leave a Comment