Breaking News

’’ عمران خان کو اللہ نے کرپشن سے پاک رکھا ہے‘‘ کہتے ہوئے پاکستان کے جید عالمِ دین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ انسان کی نیت نیک ہو تو پھر منزل کی جانب رواں قافلے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ دنیا بھر کے سیاسی رہنما وزیر اعظم عمران خاں کو ایک ایماندار لیڈر مانتے ہیں جس کا اعتراف اُن کے سیاسی مخالف بھی کرتے ہیں اب ایک نامور عالم دین نے تحریک انصاف سے ہاتھ ملا لیا ہے۔

 اب ن لیگ کے ایک رہنما اور نامور عالم دین نے تحریک انصاف سے ہاتھ ملا  لیا ہے۔ ن لیگ کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد نے ن لیگ کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کوکرپشن سے پاک رکھا، اور سب سے بڑی بات کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے آواز اٹھائی، عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسین کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ قومی سطح پر سیاست کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *