اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔جیو نیوز کےمطابق عمران خان نے اس حوالے سے عبدالحفیظ شیخ کو آگاہ کردیا ہے جبکہ عبدالحفیظ شیخ کی جگہ صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے، سندھ میں بیوروکریسی اور پولیس سیاسی ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو جیل میں تشدد، کمرے سے سانپ کا نکلنا اور بیماری سمیت تمام حالات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو جیل میں گزرے حالات سے متعلق آگاہ کیا، جیل میں تشدد، کمرے سے سانپ کا نکلنا اور بیماری سمیت تمام حالات بتائے۔حلیم عادل کی وزیراعظم سے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ حلیم عادل شیخ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ سندھ میں بیوروکریسی بھی سیاسی ہو چکی ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے حلیم عادل شیخ سے نارواسلوک کی مذمت کی اور کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے حلیم عادل شیخ کو اہم ہدایات بھی دیں۔وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کو رہائی کے بعد اسلام آباد بلایا تھا۔ واضح رہے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ رہائی کے بعد اپنے حلقے پی ایس میں ورکروں کے گھروں میں گئے۔ حلیم عادل شیخ کے حلقے میں پہنچے پر کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔