Breaking News

بریکنگ نیوز :57 سینیٹرز نے دستخط کر دیئے۔۔!! مسلم لیگ( ن (کاچیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئر مین سینٹ کا الیکشن ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے اپوزیشن اپنی شکست ماننے کو تیار نہیں ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس57 سینیٹرز ہیں، چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔

اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں کل 57 ارکان نے دستخط کرکے اپوزیشن میں ہونے کا ثبوت دیا،  اسد قیصر اپوزیشن کا اعتماد کھو چکے، وہ اپوزیشن سے معافی مانگیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگراپوزیشن کے پاس57 ارکان ہیں تو چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔ 57 سینیٹرز لکھ کر دے چکے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں۔ پیپلزپارٹی نے جو کیا وہ پارلیمانی اصولوں کےخلاف ہے۔ پیپلزپارٹی کو مبارک ہو ان کا اپوزیشن لیڈر بن گیا۔ وہ اپوزیشن نہیں ہوتی جس بینچ پرحکومتی اراکین بیٹھیں۔پیپلزپارٹی عدم اعتماد لائے، جو الیکشن چوری ہوا وہ اس کرسی پرجا کر بیٹھیں۔آزاد اراکین تولکھ کر دے چکے تھے وہ ’’باپ‘‘ کے رکن ہیں۔ جوپارلیمان، جمہوریت اور پی ڈی ایم کے اصولوں کیساتھ ہے ہم ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ میرے گھر پر ہوا تھا۔ اس فیصلے کے بارے میں تمام جماعتیں جانتی ہیں کیا ہوا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر پر ذیلی کمیٹی نے 2 منٹ میں فیصلہ کیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کے فیصلے کی خبرنہیں پہنچی توان ممبران سے پوچھ لیں جو وہاں موجود تھے۔ اسد قیصر بتائیں وہ حکومت کے اسپیکر ہیں یا سب کے اسپیکر ہیں۔ اسد قیصر بخوبی سمجھتے ہیں کہ وہ اپوزیشن کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *