اگر کوئی بینک آپ کو نیا گھر بنانے کے لیے قرضہ دینے سے انکار کرے تو ۔۔۔۔۔۔ حکومت نے طریقہ کار بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ آسان شرائط پر لوگوں کو رہنے کے لئے گھر فراہم کیے جائیں۔اس حوالے سے تمام بینکوں کو احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان  نے ہوم فنانس کے حوالے سے ملک میں موجود اپنے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔

اگر کوئی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو اسٹیٹ بینک کی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیا جائے، یہ عوام کی سہولیات کے لیے ہی بنائے ہیں۔فوری طور پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا ہے کہ ہوم فنانس سے متعلق کوئی بھی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو ہماری ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ دوسری جانب  سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جاگتی آنکھوں سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس وجہ سے وہ اسٹیبشلمنٹ سے اچھے تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مریم بیمار ہے، مولانا فضل الرحمن بھی بیمار ہیں، نواز شریف بھی بیمار ہے آصف زرداری بھی بیمار ہیں، یہ سب اقتدار کے بیمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان بالکل حتمی طور پر طے ہو گیا تھا چوہدری صاحب نے کہہ دیا تھا کہ دس بیس لوگ ن لیگ کے بھی لے آؤں گا مگر اس کو سبوتاژ کر دیا گیا۔ ہارون رشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری بہت بے چین ہیں وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی ورکنگ ریلیشن شپ ہو اور حکومت سے بھی۔کیونکہ وہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Comment