Breaking News

وفاقی کابینہ میں ردوبدل، وزرا کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان،4 اہم رہنمائوں کی کابینہ میں واپسی

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کا بینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔ وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں رد بدل کریں گے۔بعض وزرا کو دوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل واوڈا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عثمان ڈار کی کابینہ میں واپسی ہو گی

جبکہ مشیروں میں رد و بدل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہوفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔جبکہ دوسری طرف لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس کرنفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے حکومت کا راستہ نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی آئی ایم ایف کی غلام ہوجائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے آئی ایم ایف سے 500ملین ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے اس حکومت نے پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حومت کا راستہ نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی آئی ایم ایف کی غلام ہوجائے گی۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *