بریکنگ نیوز: رات گئے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جانب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، تو دوسری جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے۔ ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اندرونی اختلافات کا شکار اپوزیشن اتحاد مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔  پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی۔ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مولانا کو گھر پر آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ جہاں طبیعت ناسازی کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں معطل کیں، وہیں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کورونا کیسسز میں خوفناک اضافے کے پیش نظر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں گندم خریداری کی تیاریاں شروع کردی گئیں، یکم اپریل سے گندم کی خریداری کیلئے باردانہ تقسیم ہوگا، 500 اور ایک ہزار بیگ لینے والوں کو باقاعدہ اجازت لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں اپریل میں گندم کی کٹائی شروع ہوجائے گی۔ جبکہ کٹائی کا عمل مئی تک جاری رہے گا۔ اس کے پیش نظر حکومت نے بھی گندم خریداری کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پنجاب میں یکم اپریل سے گندم کی خریداری کیلئے باردانہ تقسیم ہوگا۔ یکم اپریل سے کسان محکمہ خوراک کے دفاتر سے باردانہ وصول کرسکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ 500 بیگ لینے والے کو سینٹرل انچارج سے اجازت لینا ہوگی۔ جبکہ ایک ہزار سے اوپر بیگ لینے والوں کو ڈائریکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *