بریکنگ نیوز:ماسک نہ پہننے والے جیل جانے کے لئے تیار ہو جائیں ،خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک وار جاری ہیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چھوڑ دی ہیں جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی کورونا میں کمی نہیں آ رہی کیونکہ لوگ فیس ماسک بالکل استعمال نہیں کر رہے۔

تاہم اب کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق کمشنر لاہور کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ جو افراد ماسک نہیں پہنیں گے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا جائے گا۔ماسک نہ پہننے پر چھ ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے پولیس حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس کی ٹیمیں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں گی۔ واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نطر گزشتہ روز ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر صورت کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شادی ہالز، دفاتر، عام شاہراہوں پر ہر صورت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منی بجٹ اور ہائیرایجوکیشن آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے، مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 900 ارب کا مالیاتی بل آرڈیننس کے ذریعے نافذ کردیا گیا، منی بجٹ کو پارلیمان سے منظور کرانا لازمی ہوتا ہے، ایوان صدرکوآرڈیننس کی فیکٹری بنا دیا گیا، پارلیمنٹ کو بلڈوز کرکے اربوں روپے کے ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *