Breaking News

مریم تو زرداری کو کسی صورت والد سے کم درجہ دینے کو تیار نہ تھیں، مگر۔۔۔۔‘‘ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر کامران خان کا ناقابلِ یقین رد عمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ ان کے بار بار سمجھانے کے باوجود مریم بی بی آصف زرداری کو کسی صورت والد سے کم درجہ دینے کو تیار نہیں تھیں۔ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ ’ آخر ہوگیا پی ڈی ایم کا دھڑن تختہ۔

فضل الرحمان نے مریم بی بی کو ایک فون بھی نہ کیا۔ زرداری نے گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنا دیا۔ اس خاکسار نے بھی بار بار سمجھایا ، بیچاری مریم بی بی زرداری صاحب کو کسی صورت والد سے کم درجہ دینے کو تیار نہ تھیں، شاہد خاقان اپنے گھر اجلاس کی کہانی سناتے نہ تھکے۔‘خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 30 سینیٹرز کی حمایت کے ساتھ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ صرف 21 سینیٹرز کے ووٹ حاصل کر پائے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علما اسلام غیر جانبدار رہی۔ دوسری جانب سنیئر اینکر پرسن روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے چار سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں نے سینیٹ کی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے لالچ میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دئیے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دلاور خان سمیت دیگر چار سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا تھا اب انہوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ان چاروں سینیٹرز کو ہاؤس کی کمیٹی بھی دی جائے گی۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *