حکومت نے 29مارچ بروز سوموارسرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری چھٹی کی اطلاع ملتی ہے تو اُس کی خوشی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے اس طرح حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس سے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر صوبے بھر میں 29مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔سندھ حکومت کے مطابق (15 شعبان) بروز پیر کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ دوسری جانب  ڈيلرز کی جانب سے سپلائی روکے جانے کے بعد چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی ڈيلرز کی طرف سے نے ايف آئی اے کے چھاپوں پر احتجاجاً ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی روک دی گئی ہے ، جب کہ لاہور شہر میں چینی کا سب سے بڑا مرکز بابر سینٹر مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے۔ شوگر ڈیلرز کے نمائندے محمد منیر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے فوری کارروائیاں بند کرے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہونا چاہیئے جو پیسہ لگاتا ہے اس کو کمانے کا حق بھی ہے ، جس چیز میں حکومت آتی ہے وہ چیز غائب ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فراہمی رکنے کے بعد لاہور شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے ، جب کہ پنجاب حکومت نے مافیا کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈیننس جاری کر دیا ، جس کے بعد اب کین کمشنر کسی بھی فیکٹری، گودام یا ہول سیل ڈیلر کی چیکنگ کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment