Breaking News

آپ کو بہت کچھ ملنے والا ہے۔۔‘‘ پیپلز پارٹی کو ’ خاص‘ پیغام پہنچا دیا گیا، آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے؟ حامد میر کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی لیڈر کہتا ہے کہ کہ ثمینہ ممتاز اور نصیب اللہ بازئی کا باپ سے کوئی تعلق نہیں تو انہیں چیلنج ہے میرے ساتھ ون ٹو ون بیٹھ جائیں۔یوسف رضا گیلانی نا صرف سرکاری اپوزیشن لیڈر ہیں بلکہ سلیکٹڈ اپوزیشن لیڈر ہیں۔

سلیکٹڈ کا لفظ اب پیپلز پارٹی پر بھی بہت فٹ بیٹھتا ہے۔ حامد میر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی نے کہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ مل کر چلیں گے تو آپ کو بہت کچھ ملے گا۔جولائی میں آزاد کشمیر کے الیکشن میں آپ بہت کچھ دیکھ سکیں گے۔اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام نہیں کر رہی تو اس کا مطلب ہے کسی اور کے ساتھ سیاست کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔ جن چار سینیٹرز نے پیپلز پارٹی کی حمایت کی سب جانتے ہیں کہ وہ کس کی ہدایت پر اپنے فیصلے کرتے ہیں۔سب کو پتہ ہے کہ باپ پارٹی اسٹیبلشمنٹ نے بنائی تھی اور وہ ان سے اجازت لئے بغیر کہیں نہیں جاتے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹڈ قرار ‏دے دیا ہے۔مسلم لیگ نے کے رہنما راناء ثنااللہ کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے بعد اب ایوان بالا کے قائد حزب اختلاف بھی ‏سلیکٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ مل کر پاکستان پیپلزپارٹی نے نقصان کا سودا کیا ہے ، اپنے اس طرز عمل سے پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کاجنازہ نکال دیا۔

About admin

Check Also

مجھےآزاد کشمیرکا وزیراعظم نہ بنایا گیا تو؟ بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم عمران خان کو د ھمکی دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *