Breaking News

پی ٹی آئی نے بڑی وکٹ اُڑا دی! گوجرانوالہ اہم سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کے دن پاکستان تحریک انصاف ایک اور بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی ہے جس سے پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دووڑ گئی ہے تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر اور سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر گوجرانوالہ  رانا ساجد علی خا ں کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

جس میں پی پی 58 گوجرانوالہ سٹی سے آزادامیدوار کلیم اللہ خاں اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں سینٹر اعجاز احمد چودھری سے گوجرانولہ سے ازاد امیدوار کلیم اللہ خاں نے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان اور اعجازاحمدچوہدری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ اعجازاحمدچوہدری نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلیم اللہ خاں کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی تنظیمی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹر شپ گہنائے ہوئے چاند اور مرجھائے ہوئے پھول کی ماندہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا فیصلہ قابل تعریف ہے، پی ڈی ایم کا اب ذکر ختم ہو جانا چاہئے۔اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب کے چند اضلاع تک محدود ہو کر رہ گئی ہے.قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے منحرف رکن اسمبلی اشرف انصاری نے ایک ملاقات کی ہے۔ملاقات میں انہوں نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *