Breaking News

بڑے بڑے پولیس افسروں کے ساتھ موجود یہ لڑکی دراصل کون ہے؟ کس طرح پولیس اہلکاروں کو بلیک میل کرتی ہے؟ محکمہ حرکت میں آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پولیس نے کریمینلز کو پکڑنا ہوتا ہے مگر یہاں پر تو کریمینل ہی پولیس کو چونا لگاتے رہے اور ایوارڈ بھی حاصل کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سے بھتہ طلب کرنے والی خاتون صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،اس خاتون کی پولیس آفیسران کے ساتھ تصاویر دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی۔

پولیس افسران کے مطابق جعلی خاتون صحافی ثانیہ شاہ رخ اعوان پولیس اہلکار شیخ تیمور کی مدعیت میں ، بھتہ خوری، ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار شیخ تیمور کے مطابق مذکورہ خاتون نے فون کرکے دس ہزار روپے بھتہ مانگا۔ جعلی خاتون صحافی نے بھتہ نہ دینے پر تصویریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں،پولیس اہلکار کو ملزمہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھتہ نہ دیا تو نوکری سے برطرف کروا دوں گی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ ثانیہ نے اسے دھمکی دی کہ اس سے پہلے بھی بہت اہلکاروں کو برطرف کروایا ہے۔ ثانیہ نے پولیس اہلکار کو کہا کہ آپس میں مل کرتم لوگ بھتے کی رقم کا بندوبست کرو۔ثانیہ نے پولیس اہلکار کو دھمکی دی کہ اگر رقم نہ دی تو تم لوگوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتی رہوں گی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے بعد جعلی خاتون صحافی کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گھر سے فرار ہو گئی، پولیس ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *