Breaking News

یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد! شہباز گل بھی میدان میں آگئے ، اپوزیشن کو حیران کن مشورہ دےدیا

چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی درخواست ہائی کورٹ سے مسترد ہونے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل بھی میدان میں آگئے ، اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئےخارج کردی ہے۔

عدالت کے تحریری فیصلے پر ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ یہی ہے کہ جمہوریت کا احترام کریں،لاہور ہائیکورٹ سے آپکو ریلیف ملا اور اسلام آباد میں فیصلہ آپکی خواہش کے خلاف ہوا، اب احترام دونوں فیصلوں اور دونوں عدالتوں کا کریں، آئیں ایک اور موقع ہے، وزیراعظم کی الیکشن ریفارمز کی دعوت قبول کریں اور اس پر کام کریں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے تحریری فیصلے میں صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی اور کہا کہ عدالت توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور پارلیمنٹ کےمسائل پارلیمنٹکے اندر ہی حل کیے جائیں گے، آرٹیکل 69 کےتحت عدالت اس معاملےمیں مداخلت نہیں کر سکتی، چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہی ہے، الیکشن کا ساراعمل ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *