اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اب ایک بار پھر تحریک انصاف کی بڑی سیاسی مخالف جماعت کو شدید دھچکالگا ہے جب اہم ترین رہنما نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تحریک انصاف نے صوابی میں اے این پی کی وکٹ گرا دی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ارشاد خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ارشاد خان نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کی قیادت اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کی، ملاقات میں ارشاد خان نے تحریک انصاف کی کارکردگی اور سیاست کی تعریف کی۔ انہو ں نے ملک وقوم کے حق میں وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ارشاد خان نے کہا کہ میں جو بھی سیاست کرتا ہوں، حقائق پر مبنی سیاست کرتا ہوں، اے این پی کے لیڈر سے ورکر تک کسی نے میرے خلاف کوئی سیاست نہیں کی، صوابی میں اے این پی کے دونوں گروپوں کی جانب سے بھی میرے خلاف کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ارشاد خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں آکر سیاست بازی نہیں بلکہ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ چند یوم قبل مسلم لیگ (ن) کی سابقہ ایم پی اے شگفتہ شیخ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ شگفتہ شیخ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر اعجاز چودھری سے ملاقات کی تھی۔