Breaking News

صحت کا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔۔‘‘نواز شریف وطن واپس کیوں نہیں آرہے؟ محمد زبیر نے اپنے ہی قائد کا پول کھول دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف جو ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جب کہ وہ نیب کے کیسز میں اشتہاری قرار پا چکے ہیں متعدد بار ان کے مخالفین کی جانب سے اُن کی وطن واپسی کا تقاضا کیا جا چکا ہے تاہم اب مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نے اپنی ہی پارٹی کے بیانیے کوبدل دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول نے کہا تھا استعفے ایٹم بم کی طرح مناسب وقت پر استعمال ہوں گے۔ اب پیپلز پارٹی کہتی ہے اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے۔محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کا موقف ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے استعفے دیئے جائیں ۔پیپلزپارٹی استفعے نہیں دیتی تو ہمیں حکمت عملی کو تبدیل کرنا چاہیے۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے۔ دوسری جانب گوجرنوالہ کے دورے کے دوران پی ٹی آئی رہنما جمال ناصر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گھوڑا تحفے میں دیا جو کہ قوانین کے مطابق سرکاری خزانے میں جمع ہو گا تاہم اگر عثمان بزدار رکھنا چاہیں تو ایک چوتھائی قیمت ادا کرنی ہو گی ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سرکاری حکام کا کہناہے کہ گھوڑ ے کی زین پر سونے سے نقش و نگار بنے ہیں ، جمال ناصر کی جانب سے تحفے میں دیئے جانے والے گھوڑے کا نام شاہ تاج ہے ، تحفہ جاندار ہونے کے باعث فورا فروخت کر دیا جائے گا ، وزیراعلیٰ گھوڑا رکھنا چاہئیں تو ایک چوتھائی قیمت دینی ہو گی ، گھوڑے کی قیمت 6 لاکھ روپے ہے ۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *