Breaking News

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ایکس ایجنڈا پیش کیا گیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ سے پہلے تنخواہوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈٹے رہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی پرزور کوشش پر وزیر اعلی پنجاب نے ایجنڈے کو مسترد کرنے کی بجائے اس پر کمیٹی بنانے کی ہدایات کیں۔ کمیٹی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ نہ ہوسکا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر قانون نے اجلاس میں وزیر اعلی کو آگاہ کیا کہ انہوں نے ملازمین سے تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ کیا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات دیں کہ کمیٹی چند روز میں انہیں آگاہ کرے۔ یاد رہے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کررکھا ہے۔ دوسری جانب اساتذہ کا ڈیوس روڈ ایوان وزیر اعلی کے سامنے دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔گزشتہ روز وزیر قانون کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔ کلب چوک دھرنےمیں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔ ایس ایس ای اوراےای اوز اساتذہ کومستقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس کےذریعے 2014 میں بھرتی ہوئے۔ دوبارہ پی پی ایس سی امتحانات نہیں دیں گے۔ دھرناکےمقام پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *