Breaking News

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل۔۔۔۔ ہوسکے تو صبح صدقہ دیکر گھر سے نکلیں اور سارے راستے آیة الکرسی پڑھتے جائیں تاکہ جو رجعت محسوس کی جا رہی ہے اس کا خاتمہ ہو سکے۔ آج قدرے مشکل دن لگتا ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی۔۔۔ صورتحال جیسی ہو ویسا قدم اٹھائیں ہوا میں تیر بالکل مت چلائیں۔

اس طرح فائدے کے بجائے نقصان ہوگا اور سلسلہ بننے جا رہا ہے اس کے بارے میں بس حکمت عملی سے کام لیں۔برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون۔۔۔اپنے حق کے لئے ضروربات کریں مگر نرم زبان سے غصہ کریں گے تو بات خراب ہو سکتی ہے جن افراد نے سفر کے لئے پروگرام بنایا ہے ہو سکے تو وہ ابھی ملتوی کر دیں تو بہتر رہے گا۔ برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی آپ محنت کرنے سے بہت گھبراتے ہیں اور معقول کاموں میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اس وقت بہت سے فائدے ملنے کا امکان ہے۔ آپ اس طرف غور کریں لاپرواہی اچھی بات نہیں ہے۔برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست روحانی حوالے سے مضبوط ہونگے تو سب کام خود بخود سیدھے ہو جائیں گے اور جن لوگوں نے نماز کی پابندی کی رزق حلال پر توجہ دی اور سچ بولا وہ حق پر میں اور فائدے میں بھی۔ برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر عزت دلانے والا ستارہ مشتری اور شمس بحکم اللہ ان دنوں زائچے میں موجود ہے اس لئے اس معاملے میں امید ہے کہ بڑا فائدہ ہوگا اور بند سلسلے بھی جو اچھے ہیں چل پڑیں گے۔ برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر آپ کو جب بھی کسی چیز کی ضرورت پڑی آپ نے سچے دل سے اللہ سے مانگی۔

تو وہ آپکو مل گئی اب کیوں گھبرا رہے ہیں جو جائز حق ہے وہ ان شاءاللہ آپ کو ضرور مل کر ہی رہے گا۔ برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبراس وقت آپ کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی ہونے کا اشارہ موصول ہو رہا ہے آپ جس بھی مشکل میں ہیں ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے والے ہیں اور یہ کسی وقت بھی ہو سکتا ہے۔ برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر آپ کو اپنے اوپر قابو رکھنا ہوگا برداشت کی عادت ڈالنا ہو گیا ور اگر کسی جگہ آپکا حق نہیں مل رہا تو یہ معاملا اللہ پاک پر چھوڑ دیں وہ بہترین کار ساز ہے راستہ نکال دے گا۔ برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری آپ جب تک غلط معاملات سے واپسی کا راستہ اختیار نہیں کرتے حالات بھی نہیں بدلیں گے توبہ کر کے واپسی کر لیں ابھی وقت ہے اور لے لیں وہ جو آپ کا مقدر ہے پر جلدی کریں۔ برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری جب آپ کو اپنوں کی طرف سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا الٹا آپ کو وہاں سے ذلت کا سامنا ہے تو پھر اپنے قدم واپس کر لیں اور سب کو معاف کر کے اپنی الگ زندگی بسانے کا سوچیں۔ برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ ایک بھی مسئلہ نہیں آج نظر آ رہا۔ سستی اور لاپرواہی ہے۔ جو راہ میں ہے آپ محنت سے مت گھبرائیں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور قدم بڑھائیں مستقبل میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔

About admin

Check Also

پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل! پرویز مشروف کی نواسی ’ مریم رضا‘ نے کس دُنیا میں قدم رکھ دیا؟ تصاویر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا نے بھی شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *