اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار ریسٹ کیلئے ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کر دیا۔ آئی جی پنجاب کا آئی ایم ایس آرکہنا تھا کہ ’لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم‘ فورس کے مرکزی ڈیٹا بیس ایچ اورتھانوں کےپی ایس آر ایم ایس کے ساتھ انٹی گریٹڈ ہے۔جدید آٹو میٹک سسٹم کے تحت تمام نفری کا”ہفتہ وار ریسٹ روسٹر“ بنے گا۔
اور متعلقہ اہلکار ریسٹ کا ایس ایم ایس پہنچ جائے گاہفتہ وار ریسٹ پولیس فورس کے ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے جسکی اجازت نہ دینے والے انچارجز اور سپروائزری افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔پولیس اہلکار انتہائی سخت حالات میں پریشر ڈیوٹیز سر انجام دیتے ہیں چنانچہ ہفتہ وار ریسٹ ملنے سے ان پر کام کا دباؤ اور بوجھ کسی حد تک کم ہوسکے گا اور انکی کارکردگی میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس فورس بالخصوص جونیئر رینک اہلکاروں کی ویلفیئر اور انہیں دوران ڈیوٹی بہترین ماحول کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ زیارہ محنت، توجہ اور بلند مورال کے ساتھ شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار ریسٹ کا جدید انٹی گریٹڈ’لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم‘ایک احسن اقدام ہے جسے آج سے ہی فوری طور پر فعال کردیا جائے تاکہ اہلکاروں کوہفتہ وار ریلیف کی فراہمی بلاتاخیر شروع ہوجائے۔ اس جدید آٹو میٹک سسٹم کے تحت ہر تھانے یا پولیس دفتر میں موجودتمام نفری کا”ہفتہ وار ریسٹ روسٹر“ بنا کرے گا اور”ہفتہ وار ریسٹ روسٹر“ کے مطابق ہر اہلکار کو اس کی چھٹی سے قبل سسٹم کے ذریعے ایس ایم ایس چلا جایا کرے گاجسے وہ باآسانی حاصل کرسکے گا۔