Breaking News

نواز شریف کا عمران حکومت کو خط! کیا منتیں کرنے لگے؟ خط کے مندرجات سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف جو کہ ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اور ان کے پاسپورٹ کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے وہ تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے تاہم جس حکومت کو وہ تسلیم نہیں کرتے اُن کا اُسی پاکستانی حکومت کو لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا ہے۔

لندن میں ‌موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کا حکومت کو لکھا گیا خط اے آر وائی نیوز نےحاصل کر لیا ہے۔ نواز شریف نے 15 فروری کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری ‏کو سفارتی پاسپورٹ ختم ہورہا ہے نیا جاری کیا جائے۔ نواز شریف نے لندن ہائی کمیشن کو اپنے دستخط سے خط بھیجا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‏نوازشریف نےاس حکومت کو خط لکھا جسے وہ تسلیم نہیں کرتے۔دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے نواز شریف کی صحت اور علاج کی مکمل معلومات حاصل کرنے کے ‏لیے یورپ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے وزارتِ خارجہ کو خط ارسال کردیا وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ کو ارسال کیے جانے ‏والے خط میں نواز شریف کی صحت، علاج اور موجودہ حالت کے بارے میں معلومات مانگی گئیں ‏ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن علاج کی تفصیلات کےحصول کے لیے نواز شریف سے ‏راضی نامے پر دستخط کرائے تاکہ علاج کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔ قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ پاکستان کو ایک خط ارسال کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ‏نواز شریف مفرور مجرم ہیں ، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *