Breaking News

بارشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہو گا، مزید بارشوں کی پیشن گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ اتوار کے ددن سے جاری پنجاب میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات،راولپنڈی، گوجرہ، ساہیوال، بورے والا، عارف والا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بند بوسن، لودھراں اور دیگر علاقوں میں گزشتہ 2 روز کے دوران ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کر دیا ہے

کئی علاقوں میں بارش سے قبل چلنے والی طوفانی ہواؤں نے کچے گھرئوں کی چھتیں، سائن بورڈز اور ہورڈنگز اڑا دیں، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ژالہ باری نے گندم سمیت دیگر اجناس کی فصلوں اور آم کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم بارشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہو گا، مزید بارشوں کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے کئی اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران لاہور اور دیگر اضلاع میں ہوئی بارش کی وجہ سے ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو چکا، جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ لاہور میں گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی تیز ہوائیں چلنے سے شہر کے درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقے ملک میں مشرق سے داخل ہونے والے بارشوں و برفباری کے سسٹم کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے ناصرف جاتی سردی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی بلکہ طوفانی بارشوں اور  ژالہ باری کی وجہ سے کئی علاقوں میں بہت یادہ نقصان ہوا ہے۔

About admin

Check Also

تحریک انصاف نے یہ کام کر لیا تو ن لیگ کا ووٹرپی ٹی آئی کی طرف چلا جائیگا؟ عمران خان کی حکومت کے بڑے ناقد صحافی نے بھی اعتراف کر لیا

اسلام آباد(نیوز دیسک)سینئیر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے اپنے حالیہ کالم میں کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *