Breaking News

پی ٹی آئی کے شامیانے میں شادیانے اور پی ڈی ایم کی صفوں میں صف ماتم۔۔۔ اگلے الیکشن کا سلطان کون ؟ تہلکہ خیز سیاسی تبصرہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم ڈرامے کا آخری سین کیا ہو گا؟وہ کھیلنے والے بتائیں گے۔فی الحال دونوں صفوں میں دڑاریں تو پڑ چکی ہیں اوراپوزیشن کے غبارےسے ہوا نکل چکی ہے۔تحریک انصاف کے شامیانے میں شادیانے بج رہے ہیں تو پی ڈی ایم کی جانب ماتم ہی ماتم ہے۔

اب ایک اور لائف لائن دلوادی گئی ہے جا بچہ جمورہ اپنا کھیل جاری رکھ ،تجھے 5سال تک کوئی نہیں ہٹا سکتا ۔پی پی پی والوں سے کام نمٹواد یاگیا کہ نہ9من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی،مولانا کو پہلے ہی شک تھا پی پی پی آخری وقت میں ماضی کی طرح اپنا کام دکھا دے گی ۔جس کا وہ پہلے بھی سے گلا کر چکے تھے ،حالانکہ وہ بھول رہے تھے کہ برا وقت پڑنے پر ن لیگ نے بھی ایسا ہی کام دکھادیا تھا،جو ہر بڑی سیاسی جماعت کاحق ہو تا ہے ۔جے یو آئی جیسی چھوٹی جماعتیں تو صرف محفلیں سجانے کی حد تک ہو تی ہیں۔مولانا کی امیدوںپر پانی تو پھرا ہے لیکن وہ اس برے وقت میں امید کا دامن نہیں چھوڑیں گے ۔کیا مولانا نے نہیں دیکھا کہ اس سینیٹ کے الیکشن میں پہلے حفیظ شیخ کو ہروایا عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دلوایا،پھر اسی سینیٹ کے چیئر مین کے الیکشن میں اکثریت ہونے کے باوجود یوسف رضا گیلانی کو ہروایا اور صادق سنجرانی کو جتوایا اور آپ کے ڈپٹی چیئر مین کو بھی ہروایا ،یہ سب کیاتھا یہ سب چیزیں آنکھیں کھولنے کے لئے کافی تھیں مگر یوسف رضا گیلانی کے جیتنے پر آپ سب لوگ شادیانے بجا رہے تھے اور حقیقت سے منہ موڑ رہے تھے اس کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔

سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کےہارنے سے بھی انہوں نے سبق نہیں سیکھا کہ اس کھیل میں کون کون شامل تھا؟ اگر وہ حافظ حسین احمد،شجاع الملک،کو اپنی پارٹی سے فارغ نہ کرتے تو شاید وہ اس کھیل کا انجام کچھ اور ہوتا تاہم مولانا حسب فطرت ہارماننے والے نہیں ہیں ،وہ پھر میدان میں اُتریں گے ۔یہ ان کی کامیاب دھرنے کے بعد دوسری سیاسی شکست ہے،جو اندر والوں سے دلوائی گئی ہے ۔ابھی تو 2سال سے زیادہ وقت پڑا ہے، پی ٹی آئی والے غلطیاں تو کریں گے ویسے بھی عوام ان کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں مگر ابھی تک کوئی دوسرا میدان میں بھی تو نہیں ہے ،جسے وہ مسیحا سمجھ کر اپنی رائے تبدیل کریں ہر ایک نے مایوس ہی کیا ہے اب تو اعتبار پر بھی اعتبار نہیں رہا۔ بشکریہ نامور کالم نگار خلیل احمد نینی تال والا ۔ جبکہ  نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ میں اس لیے ضمانت نہیں کروا رہا کہ میں مریم نواز کے بیانیہ کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے بیانیہ کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا اور انہوں نے اپنا موقف نواز شریف کو لندن میں بھجوا دیا ہے۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *