پاکستان میں کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کردیا گیا، کتنے کی ایک خوراک ملے گی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے نجی طور پر درآمد کی جانے والی چینی اور روسی کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی اے  جیو  نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چینی ویکسین کین سائنو فام کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جبکہ روسی ویکسین سپوتنک فائیو  کی دو خوراکوں کی   قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسینز کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا اجلاس 19 مارچ کو ہوا جس  کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکلر کے ذریعے قیمت فروخت کی منظوری لی گئی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں دو فارما سیوٹیکل کمپنیاں روس اور چین سے کورونا وائرس کی ویکسین نجی طور پر درآمد کر رہی ہیں۔ کراچی کی کمپنی نے روسی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی 50 ہزار خوراکیں درآمد کی ہیں  جبکہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی چینی ویکسین درآمد کر رہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 24 مارچ بدھ کے روز تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے جس کا محتاط جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ تمام وزرائے صحت و تعلیم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں بدھ 24 مارچ کو اجلاس ہوگا جس میں سکولوں کو مزید بند رکھنے یا کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی صحت اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ہوگا۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *