Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان ایک اور قَد آور سیاستدان سے محروم، پوری قوم افسردہ ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قرآن پاک میں اللہ پاک کا ارشاد ہے کہ ” ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے” یعنی جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح آج کا دن پاکستان کے لئے ایک غمناک دن ثابت ہوا ہے  جب تحریک پاکستان کے نامور رہنما،سابق قائم مقام وزیراعلی سندھ، سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ سندھ، سربراہ پاکستان اسلامک فورم اور سرپرست فرزندان پاکستان  کے سربراہ انتقال کر گئے ہیں۔

الحاج شمیم الدین منگل کو بعد نماز فجر وفات پا گئے۔ان کی عمر 91 برس تھی، انہوں نے پس ماندگان میں اہلیہ، دو صاحب زادوں اور پانچ صاحب زادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ الحاج شمیم الدین 17 مارچ 1931 کو ہندوستان کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے۔ وہ قیام پاکستان کی تحریک میں بہت سرگرم رہے اور قیام پاکستان کے بعد 7مئی 1950 کو چالیس خاندانوں کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔پاکستان آنے کے بعد بھی وہ مسلم لیگ سے وابستہ رہے اور مرتے دم تک اس کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ وہ سیاست برائے انسانیت اور خدمت کے قائل تھے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت میں گزار دی۔ان کے سماجی کارنامے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ پاکستان آنے کے بعد الحاج شمیم الدین 1950 سے 1953 تک پی ڈبلیو ڈی کراچی میں کمپیوٹر ڈرافٹس مین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ میئر عبدالستار افغانی کے دور میں اپنے علاقے سے کونسلر منتخب ہوئے جبکہ جنرل ضیاالحق کے دور میں سندھ کونسل کے رکن نامزد کئے گئے جس کے سربراہ جنرل ایس ایم عباسی تھے۔ سید مظفر حسین شاہ جب اسپیکر سندھ اسمبلی تھے تو وہ رکن سندھ اسمبلی رہے اور اس دوران وہ وزیر مذہبی امور، زکوا ،اوقاف، لیبر اور سماجی بہبود رہے۔1987 میں وہ سندھ کے قائم مقام وزیر اعلی بھی رہے۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *