Breaking News

افسوسناک خبر :630 ہوٹلوں کے مالک نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد موت کو گلے لگا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ سے تعلق رکھنے والی مشہور ریسٹورنٹ چین ٹیکساس روڈ ہاؤس کے بانی و چیف ایگزیکٹو 65 سالہ کینٹ ٹیلر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ڈیلی میل کے مطابق کینٹ ٹیلر نے جمعرات کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب ایسا کیا ہے۔

وہ کورونا سے تو صحتیاب ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود انہیں طبی عوارض لاحق ہوگئے تھے جن میں کانوں کی بیماری بھی شامل تھی، انہیں ہر وقت گھنٹیاں سنائی دیتی تھیں جس سے وہ بہت پریشانی میں مبتلا تھے۔ کینٹ ٹیلر نے 1993 میں ٹیکساس روڈ ہاؤس نامی ریسٹورنٹ  کی بنیاد رکھی تھی  جس کی آج 630 برانچز ہیں۔ ٹیکساس روڈ ہاؤس کی برانچز امریکہ کی49 ریاستوں اور دنیا کے 10 ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ انہیں اپنی فیاضی کی وجہ سے بھی جانا جاتا تھا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ایک ملین ڈالر کے عطیات دیے تھے۔دی سن اخبار کے مطابق کینٹ ٹیلر کی دولت کا تخمینہ 600 ملین ڈالر (93 ارب 60 کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔۔۔۔ یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔ سوشل میڈیا کے دور  میں  کوئی بھی کسی چھوٹی سی وجہ کی بنا پر راتوں رات مشہور ہوسکتا ہے جس کی بڑی مثالیں پاکستان کی پارری گرل دنا نیر مبین اور بھائی مجھے مارو بوائے مومن ثاقب ہیں ۔ ان کی چھوٹی چھوٹی ویڈیوز نے دونوں کو شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچایا ہے جہاں تک پہنچنے کا بہت سے لوگ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ دنا نیر کو ’پارری ہو رہی ہے‘ سے شہرت ملی جبکہ مومن ثاقب کو انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ’او بھائی، مجھے ماور‘ کہہ کر  غصے کا اظہار کرنے پر شہرت ملی۔ دونوں کی ویڈیوز پر نہ صرف ہزاروں میمز بنائی گئیں بلکہ اب بھی  یہ سلسلہ جاری ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *