ڈالرکی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر دراصل کیوں بڑھ رہی ہے؟ آخرکار وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  گزشتہ کئی دنوں سے پاکستانی رووپے کی قدر میں  مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جب کہ امریکی کرنسی مسلسل گرتی جا رہی ہیں ۔ ڈالر کی قدر میں اب تک کی سب سے بڑی کمی سامنے آ چکی ہے۔ خطے میں پاکستان کرنسی روپے کی قدر میں اضافے کے پیچھے چین کا مستحکم مالی تعاون ایک اہم وجہ ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی ایف ڈی آئی کی مسلسل آمد، پاکستان کی چین کو بڑھتی ہوئی برآمدات ، سی پیک منصوبوں میں غیر متزلزل مالی امداد اور پاکستان کی مارکیٹ میں چینی سرمایہ کاروں کے ماحول کی بدولت پاکستان کی کرنسی میں بہتری آئی۔گوادر پرو کے مطابق پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 12 روپے بحال ہو گئی ہے، اس بہتری سے درآمدی بل پر بوجھ کم کرکے برآمدی بل کو بڑھانے میں مدد مل رہی ہے جس کی وجہ سے مجموعی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔ ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 155.74 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔ ماضی میں پاکستانی روپے نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے روپے کی قدر میں کمی کے مقابلے میں 167.7کی خطرناک حد کو چھو لیا تھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑا لی جیان نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان نے ایف ڈی آئی میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 24 مارچ بدھ کے روز تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے جس کا محتاط جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment