Breaking News

پی ڈی ایم قیادت” رینٹل مارچ” کی منسوخی کے بعد26 مارچ کو ”عورت مارچ” کریگی’ حافظ حسین احمدنے بڑا بیان داغ دیا

کوئٹہ /کراچی /لاہور(این این آئی) جمعیت علمائ اسلام پاکستان کے سینئررہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے 26 مارچ 2021کے مجوزہ”رینٹل مارچ” کی عدم تیاری کے باعث منسوخی کی خفت کو مٹا نے کے لئے اب 26 مارچ 2021کو ہی پی ڈی ایم کے رہنمااور لاکھوں کارکن محترمہ مریم نواز کی قیادت میں “عورت مارچ” کریں گے۔ وہ پیر کو اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع العلوم میں جمعیت علمااسلام پاکستان کے مختلف وفود  اور الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس “عورت مارچ” کا اعلان پی ڈی ایم

کے صدر مولانا فضل الرحمن نے محترمہ مریم نواز شریف کے ہمراہ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یاد رہے اس “عورت مارچ” کا ایجنڈا وہی “رینٹل مارچ” کا ایجنڈا یعنی “کرپشن بچاو ہے اور اس کی منزل نیب کا ادارہ ہو گا جس میں بقول مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم قائدین کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں کارکنوں کی شرکت ہوگی۔ البتہ ان کی اکثریت مخصوص “سلیمانی ٹوپی” پہنے ہونے کی وجہ سے “میڈیا” کو نظر نہیں آسکیں گے جس کے لئے پہلے معذرت بھی کر دی گئی ہے،جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ آذادی مارچ کی ناکامی سے لے کر استعفوں اور “رینٹل مارچ” کی منسوخی تک ہمارے اس موقف کے ایک ایک لفظ کی تصدیق ہوتی جارہی ہے کہ یہ تگ ودو صرف کرپشن کرنے والے مفرور مجرموں کو بچانے کی ناکام کوشش ہے جس کے لئے ملک کو لوٹی ہوئی دولت کو”رینٹل مارچ” اور “رینٹل احتجاج” کے لئے لندن کے پناہ گزین بے دریغ استعمال کر رہے ہیں کیوں کہ “پیسہ پھینک تماشہ دیکھ” فارمولا کے چیمپین اب تک پرویز مشرف سے لے کر آج کے این آراو نہ دینے کے دعویداسے بھی تین این آراو لے چکے ہیں جبکہ چوتھے کی تیاری ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *