سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئےمولانا فضل الرحمان نے کس کا نام تجویز کر دیا

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دے دی، مریم نواز کی طرف سے مخالف سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دی

اور کہا کہ یوسف رضا گیلانی سیاست میں ایک قد آور نام ہیں ان کی ایوان بالا میں بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی موثر رہے گی،تاہم مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی ہر بات منوانا چاہتی ہے، جس کے لئے ہم نے سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ بھی دیئے اور طعنے بھی سنے لیکن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے ہمارے امیدواراعظم نذیر اور سعدیہ عباسی ہیں۔جبکہ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا شمار پاکستان کے نامور سیاستدانوں اور قانون دانوں میں ہوتا ہے۔ وہ کافی عرصے سے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں بھی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نےعمران خان کو نواز شریف سے بہتر وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے بعد پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے مزید فاصلہ پیدا کرلیا ہے

Leave a Comment