وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ سے اپنی تصویر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئےجذباتی پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمرا ن خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو بنی گالہ میں قرنطینہ کر لیا ہے تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن نے قرنطینہ میں اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نیک تمناﺅں اور میرے لیے دعائیں کرنے والوں تمام افراد کا شکر گزار ہوں ۔“تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کرسی بیٹھے ہیں اور کھڑکی سے باہر کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ان کی طبیعت بھی بہتر لگ رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے گزشتہ روز تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان کی طبیعت بہتر ہے تاہم انہیں ہلکی کھانسی اور ہلکے کے بخار کی علامات ظاہر ہوئی تھیں ۔ عمران خان حکومت امور پر گھر سے انجام دیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں مقیم صاحبزادے قاسم خان نے برسٹل یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری ڈسپلن میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرلی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کرلیا اور اپنے صاحبزادے کی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت نہیں کرپائیں گے ۔سنہ 1995ءسے 2004ءتک عمران خان کی انگلینڈ کی معروف فیملی گولڈسمتھ کی مصنف اور سماجی کارکن جمائمہ گولڈ سمتھ سے شادی رہی ، ان کے دو بچے سلمان خان اور قاسم خان ہیں تاہم 9سال بعد جوڑے میں علیحدگی ہوگئی ۔

About admin

Check Also

مون سون کا دوسرا اسپیل کب سے شروع ہو گا؟ عوام کے کام کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مون سون کے پہلے اسپیل کی وجہ سے ملک بھر میں موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *