اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک لڑکی نے اپنے باتھ ٹب میں نہاتے بیٹے کی تصویر اپنے سسرالی رشتہ داروں کے واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کر دی اور پھر تصویر کو بغور دیکھا تو اس میں ایسی چیز نظر آئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی اور تصویر فوری ڈیلیٹ کرنے کے باوجود شرمندگی کا شکار ہونا پڑ گیا۔
میل آن لائن کے مطابق اس 27سالہ لڑکی کا تعلق برطانوی شہر بیکس ہل سے ہے۔ اس واٹس ایپ گروپ میں لڑکی کا شوہر، اس کے ماں باپ اور دو بھائی شامل تھے۔ جس میں اس نے اپنے بیٹے کی تصویر بھیجی۔ تصویر بھیجنے کے بعد لڑکی نے بغور دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس کا اپنا عکس بھی ’گلاس شاور سکرین‘ میں نظر آر ہا تھا اور وہ اس وقت بر ہنہ حالت میں تھی۔ جب اس نے یہ تصویر بنا کر بھیجی۔ خود کو تصویر میں بر ہنہ حالت میں دیکھ کر لڑکی شرم سے پانی پانی ہو گئی فوری طور پر تصویر گروپ سے ڈیلیٹ کر دی۔ یہ واقعہ لڑکی نے خود اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں سنایا ہے اور لکھا ہے کہ ”اگرچہ مجھے فوراً اس غلطی کا احساس ہو گیا اور میں نے تصویر ڈیلیٹ کر دی لیکن اس کے باوجود مجھے سخت شرمندگی کا سامنا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ تصویر ڈیلیٹ ہونے سے پہلے میرے سسر اور ایک دیور نے دیکھ لی تھی۔ ہم کل ان کے گھر جا رہے ہیں اور ان کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگانے کی کوشش کروں گی کہ انہوں نے تصویر دیکھ لی تھی یا نہیں۔